www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

767d6
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے انتقال اقتدار کی ٹیم کے ساتھ پنٹاگون کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس ٹیم کے ساتھ شفاف اور بھرپور تعاون کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے منتخب نائب صدر کیملا ہیرس اور اپنے منتخب سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ وضاحتی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں وزارت دفاع اور بجٹ منیجمنٹ آفس میں سیاسی رہنماؤں اور عہدیداروں کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں قومی سلامتی کے اہم شعبے میں اپنی ضرورت کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے جبکہ میری ٹیم کو دفاعی بجٹ میں واضح صورت حال سے مکمل آگاہی کی ضرورت ہے۔
دریں اثنا ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کرسٹوفر ملر نے ایک بیان میں انتقال اقتدار کی ٹیم کے ساتھ پنٹاگون کے تعاون کے فقدان کے بارے میں جو بائیڈن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی حکام نے اس ہفتے جوبائیڈن کی انتقال اقتدار کی ٹیم کے ساتھ تین نشستوں کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں سے دو نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ایک سائبر سیکورٹی سے متعلق ہے، جبکہ باقی باتیں جنوری سے شروع ہوں گی۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست پینسلوانیا میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا نیا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھاندلی کی وجہ سے اس ریاست کے ووٹ ٹرمپ کے بجائے جوبائیڈن کو منتقل ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے پیر کی شب ٹوئٹ کیا ہے کہ ریاست پینسیلوانیا میں حقیقی ووٹروں کی تعداد سے دو لاکھ پانچ ھزار زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اس ریاست میں دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو ریاست پینسلوانیا میں ان کو ہی کامیابی حاصل ہوتی۔
دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں اور طرفداروں نے صحافیوں اور نامہ نگاروں کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ سی این این کے نامہ نگار جیم اکوسٹا نے کہا ہے کہ ان کو اور ان کے کئی ساتھیوں کو امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں خبریں دینے پر ان کے طرفداروں کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ جمھوریت اور ڈیموکریسی سے اس قسم کی دشمنی و عداوت آزادی صحافت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اکوسٹا مختلف پریس کانفرنسوں میں ٹرمپ اور وہائٹ ہاؤس کے ترجمانوں سے الجھتے رہے ہیں اور ان کی کئی بار بحث بھی ہوئی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے انھیں بارہا اپنی پریس کانفرنس سے باہر نکالا بھی ہے۔
جب بھی اکوسٹا کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، سی این این ٹیلیویژن نے ٹرمپ کے اداری دفتر سے اس کی شکایت کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh