www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

705d5
پاکستان کے صدر نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے کو بلاجواز قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت استعفا دے گی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔
پاکستان کے صدر نے حزب اختلاف کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی اپنی پانچ سالہ قانونی مدت پوری کرے گی۔
انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ گزشتہ دو سال سے ملک کے سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی نظام میں اصلاحات کے بارے میں قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وقت اور ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ کریں گے جن کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔

Add comment


Security code
Refresh