www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

925d7
ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کی آمادگی اور نئے زرعی قوانین کو حقایق کی بنیاد پر پرکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر موردی نے جمعے کو ’’پردھان منتری کرشی سمان ندھی یوجنا‘‘ نامی منصوبے کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں اٹھارہ ھزار کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے کسانوں سے خطاب کیا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کے ساتھ، ان کے مفاد میں اور حقائق کی بنیاد پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ نریندر مودی نے کسانوں کو ان داتا قرار دیتے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے وقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی سے خود کفیل ہندوستان کی تعمیر ہوگی۔
ھندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے اس خطاب میں حزب اختلاف کی جماعتوں پر ایک بار پھر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتیں زرعی اصلاحات کے قوانین کے حق میں تھیں لیکن آج وہ پیچھے ہٹ گئیں اور سیاسی محرکات کے تحت کسانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
نریندر مودی کی اس تقریر کے جواب میں کانگریس پارٹی نے اٹھارہ ھزار کروڑ روپے کی منتقلی کے اعلان کوکسان مخالف تینوں قوانین سے پیدا ہونے والے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ نریندر مودی حزب اختلاف پر کسانوں کو منحرف کرنے کا الزام لگاتے ہیں لیکن آج کی اپنی تقریر سے انھوں نے خود ملک کے عوام کو منحرف کرنے کی کوشش کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh