www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

959d8
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ عراق میں تین علاقوں میں امریکی فوجی کارواں کے راستے میں دھماکے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملے امریکی فوجی کارواں پر ذی قار، بابل اور قادسیہ صوبوں میں جمعے کے روز ہوئے۔
عراق کے مزاحمتی گروہ قاسم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس گروہ کا کہنا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں بیھٹیں گے۔
اس سے پہلے جمعرات کو بھی عراق کے المثنی صوبے کے السماوۃ علاقے میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔
اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh