www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

986d6
اسرائیل نے کل رات شام کے صوبہ حماہ پر میزائلی حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔
سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔
شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے یہ میزائل لبنان کے شہر طرابلس سے داغے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
صھیونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دھشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ دو ھزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دھشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دھشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh