www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل ، ایران کے میزائیلوں کی زد میں ہے۔

جنرل " محمد علی جعفری " نے ایران کے صوبے البرز کے مرکز کرج شھر میں صحافی کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ سپاہ پاسداران کے میزائیل کی رینج میں اضافہ کیا گیا ہے ، تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنے میزائیلوں کی رینج میں اضافے کے درپے ہے اور سپاہ اس کام کی انجام دھی کی پوری توانائی رکھتی ہے اور موجودہ میزائیلوں کی رینج دو ھزار کیلو میٹر تک ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل " محمد علی جعفری " نے اسی طرح جنیوا مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ موقف کے بارے میں کھا کہ امریکہ کے مقابل ، رھبر انقلاب اسلامی کے ارشادات ، چراغ راہ ہیں اور دشمن پر کبھی بھی اعتماد نھیں کیا جاسکتا۔
جنرل " محمد علی جعفری " نے مزید کھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بنیادی طور پر سامراجی و تسلط پسند نظام کا مخالف ہے اور انقلاب کا اصولی نعرہ اس وقت تک باقی رھے گا جب تک تسلط پسند نظام کے موقف میں نا سازگاری موجود ہے ؛ مگر یہ کہ امریکہ کی سامراجی ماھیت تبدیل ھوجائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh