بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رھنما عبد القادر ملا کو پھانسی دے دی گئی۔
جمعرات کے دن جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سینئر رھنما عبد القادر ملا کو ۱۹۷۱ میں جنگی جرائم میں ملوث ھونے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
اس سے پھلے گذشتہ روز بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینئر رھنماعبدالقادر ملا کی پھانسی سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
اسوشیٹڈ پریس کے مطابق پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم پھانسی دئے جانے سے دیڑھ گھنٹے پھلے دیا گيا تھا۔
عبدالقادر ملا کے وکیلوں نے امید کا اظھار کیا تھا کہ وہ اس سزا کو ختم کروانے میں کامیاب ھوجائيں گے۔ لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نھیں ھو سکے۔
عبدالقادر ملا پر الزام تھا کہ انھوں نے اکھتر کی جنگ آزادی کے دوران ایک عسکری تنظیم بنائي تھی اور سیکڑوں افراد کا قتل عام کیا تھا۔ انیس سو اکھتر میں بنگلادیش پاکستان سے الگ ھوکر ایک نئے ملک کی صورت میں سامنے آيا تھا۔ بنگلادیش کی جنگ آزادی میں تیس لاکھ افراد مارے گئےتھے۔