www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

836c8
پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈیم نے حکومت کے خلاف جیل بھرو تحریک پر غور اور اسمبلیوں سے استعفے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
پی ڈی ایم سربراھی اجلاس کے بعد حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو اکتیس دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کی تھی ۔
انھوں نے کہا کہ کل اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ طے کی جائے گی اور ملک میں پہیا جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ شٹر ڈاؤن کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Add comment


Security code
Refresh