www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

845c7
پاکستان کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔
اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور حکومت کی نااہلی اور نالائقی سے تنگ آ چکے ہیں۔
انھوں نے دعوی کیا کہ لوگ پی ڈی ایم اور نواز شریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں اور بقول ان کے تحریک ختم نہیں ہوسکتی، یہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے تیرہ دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تصادم کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ، اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کر لے، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انھوں نے اپنی حکومت اور پارٹی کے ترجمانوں کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت بھی چلی جائے تب بھی احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنا کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh