پی ڈی پی صدر اور ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو منگل کے روز مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دن سے مجھے پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ غیر قانونی طور نظر بند کرنا حکومت ہند کا کسی بھی طرح کی اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ کار بن گیا ہے۔
پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا، میں بڈگام کا دورہ کرنا چاہتی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں الزام لگایا کہ حکومت ہند بغیر کوئی سوال پوچھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے۔
کشمیری رھنما محبوبہ مفتی پھر نظر بند
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 168