www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران سے ھندوستان کو گیس کی برآمد کے معاملے میں دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے پر جلد دستخط کردیئے جائیں گے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق نيشنل ايرانين آئيل کمپنی کے اعلي عھديدار علي اميرانی نے ايران کے ساتھ تين ھندوستانی کمپنيوں کي گفتگو کي خبر ديتے ھوئے اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درميان جلد ھی آپسی تعاون کا معاھدہ ھونے کي اميد ظاھر کي ہے۔
 انھوں نے سمندر کے راستے سے ھندوستان کو گيس کي برآمد کے لئے پائپ لائن بچھانے کے معاملے پر ايک ھندوستانی کمپني کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر کھا کہ ايران سے گيس خريدنے کے موضوع پر تين ھندوستانی کمپنيوں کے ساتھ مذاکرات ھوئے اور اس حوالے سے ابتدائی اتفاق رائے حاصل ھو چکا ہے۔
 سمندر کے راستے ھندوستان کو گيس کي برآمد کے لئے سمندر ميں پائپ لائن بچھانے کا تخمينہ تقريبا چار سے پانچ عرب ڈالر لگايا گيا ہے۔
پھلے مرحلے ميں اس پائپ لائن سے روزانہ تين کروڑ دس لاکھ کيوبک ميٹر گيس کي سپلائي ممکن ھوگی جس ميں بعد ميں اضافہ بھی کيا جا سکتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh