www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ کے جوائنٹ چیف اف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی غیر متوقع دورے پر افغانستان پھنچے ہیں۔

امريکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈيمپسي نے بگرام ايئر بيس ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ھوئے ان خبروں کي ترديد کی ہے کہ وہ کابل - واشنگٹن سيکورٹی معاھدے پر صدر حامد کرزئي سے بات چيت کی غرض سے افغانستان آئے ہيں۔
 انھوں کھا کہ وہ کابل - واشنگٹن سيکورٹی معاھدے پر صدر کرزئی سے بات چيت کا کوئی ارادہ نھيں رکھتے۔ جنرل مارٹن ڈيمپسی نے دھمکي دي کہ اگر صدر حامد کرزئی اپنے موقف پر ڈٹے رھے اور سيکورٹی معاھدے پر دستخط نہ کئے تو بقول ان کے امريکا افغانستان سے غير ملکی فوجيوں کے انخلاء کا فيصلہ کرنے پر مجبور ھوگا۔
 انھوں نے دعوی کيا کہ اگر امريکہ سميت غير ملکی فوجی افغانستان نے چلے گئے تو بدامنی پورے خطے کو اپنی لپيٹ ميں لے لے گی۔ اس سے قبل امريکی وزير دفاع بھی رواں ھفتے کے شروع ميں کابل اور اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh