www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

865b6
غاصب صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاھو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نتن یاھو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاھو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ سدہ بوکر میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صھیونی وزیر اعظم نتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاھو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاھو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاھو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کے طالب ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh