www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

815b8
فلسطینی گروہوں نے صھیونی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صھیونی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صھیونی حکومت کے وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے اور سعودی ولیعھد بن سلمان سے ان کی ملاقات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات آل سعود خاندان کی خیانت اور غداری پر تاکید ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بھی اپنے ایک بیان میں سعودی حکومت کی جانب سے صھیونی وزیراعظم کی میزبانی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کرنے کے لئے زمینہ ہموار کرنے پر خبردار کیا اور کہا کہ نتن یاھو کا ریاض دورہ، فلسطینی قوم، عالم اسلام اور مقدس مقامات پر جارحیت کے لئے مقدمہ ہے۔
ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن سام ابو زھری نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاھو کے دورہ ریاض کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں در حقیقت خطرناک ہیں اور یہ اقدام دین اسلام کی توہین اور بے احترامی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh