www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

861b3
تحریک حماس نے صھیونی وزیر اعظم کے خفیہ دورہ سعودی عرب کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
تحریک حماس کے سینئر رھنما سامی ابو زھری نے پیر کو تاکید کے ساتھ کہا کہ ریاض کو نیتن یاھو کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہ جو مسلم امہ کی توھین اور ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی ہے ، وضاحت پیش کرنا چاہئے ۔
یمن کی تحریک انصار اللہ نے صھیونی وزیر اعظم نیتن یاھو کے دورہ سعودی عرب کو اس ملک کی جانب سے صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کا کعبہ اور مدینۃ النبی ہے لیکن وہ مسلم امہ کا دفاع کرنے کے بجائے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا مرکز بن گیا ہے۔
محمد عبدالسلام نے کہا کہ صھیونی وزیر اعظم کے خفیہ دورہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ کی حقیقت و ماھیت کو نمایاں کر دیا ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آل سعود نے دیگر ممالک کو بھی صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی تشویق دلائی تاکہ بعد میں سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو قبول کر لیا جائے۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن پر حملہ کرنے والے ممالک صھیونی سازشوں کو برملا کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور وہ اپنے مادی و فوجی وسائل کو یمن کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہے ہیں اور انھوں نے اس سے ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک امریکی و صھیونی جنگ ہے ۔
صھیونی اخبار ھا آرٹص نے پیر کو رپورٹ دی کہ صھیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے اپنے اس خفیہ دورے میں سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو بھی اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔ ھا آرتص نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے شہر نئوم میں محمد بن سلمان، مائک پومپیو اور نیتن یاھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موساد کے سربراہ یوسی کوھن بھی موجود تھے۔
فلائٹ ٹریکنگ نے صھیونی وزیر اعظم کی پرواز کے راستے کو ریکارڈ کیا ہے اس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔ نیتن یاھو نے ایسے وقت یہ دورہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی علاقے کے دورے پر ہیں۔
ایسا نظر آتا ہے کہ نیتن یاھو ، بن سلمان اور پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات ، علاقے کی بعض عرب حکومتوں اور صھیونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں انجام پائی ہے۔ حالیہ مھینوں میں بعض عرب حکومتوں منجملہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh