www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

238a6
لاکھوں عراقیوں اور افغانیوں کے قاتل امریکہ کے باوردی دھشت گردوں نے اپنا بوریا بستر لپیٹنا شروع کردیا ہے۔
امریکہ کے نائب وزیرجنگ کرسٹوفرمیلر نے کہا ہے کہ عراق اور افغانستان میں تعینات امریکہ کے باوردی دھشت گردوں کا انخلاء آئندہ چند گھنٹوں میں شروع ہوجائے گا۔
انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ دونوں ملکوں میں مجموعی طور پر 5000 ھزار امریکی فوج سے وابستہ باوردی دھشت گرد باقی رہیں گے۔
اس وقت عراق میں امریکہ کے 3200 اور افغانستان میں 4500 باوردی دھشت گرد تعینات ہیں۔
کرسٹوفرمیلر نے اس اقدام کو بیرون ملک تعینات امریکی جنگجووں میں کمی لانے سے متعلق ٹرمپ کے جراتمندانہ فیصلے سے تعبیر کیا اور کہا کہ عراق اور افغانستان میں امریکہ کے سارے اہداف پورے ہوگئے ہیں۔
امریکہ کے نائب وزیرجنگ کے بیان کے مطابق عراق اور افغانستان میں تعینات باقیماندہ عناصر کو 15 جنوری تک نکال لیا جائے گا۔
اس سے ذرا پہلے بعض امریکی حکام نے خبر دی ہے کہ ٹرمپ سومالیہ سے بھی تمام مسلح امریکیوں کے انخلاء کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh