www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

288a7
متحدہ عرب امارات میں سبزیاں اور پھل بھی اسرائيل سے آئيں گے۔ بلدیہ دبئی کے زیر انتظام راس الخور کے علاقے میں واقع تازہ پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ میں پہلی بار اسرائیلی اشیا نمایش کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق باقاعدہ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم، وزیر اعظم کے دفترمیں تحفظ خوراک کے سربراہ عیسیٰ عبدالرحمن الھاشمی، بلدیہ دبئی کے صحت، حفاظت اور ماحولیات کے شعبے کے سی ای او خالد محمد شریف الاوادی اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔
دوسری جانب ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آیندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔
ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امارات کی اسرائیل نوازی پرکڑی تنقید کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh