www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

203a2
اسلامی جمھوریہ ایران میں چند منٹوں ميں کورونا کی تشخیص دینے والی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔
15 سے 20 منٹ میں کرونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔ تقریب رونمائی میں اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔
الیکٹرانکس سلامتی کے ادارے کے سربراہ سید سجاد مروجی کے مطابق مذکورہ کٹ بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ یہ کٹس بیماری کے تسلسل کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔ سید مروجی کے مطابق اس کٹس کی مدد سے مریض کا کھڑے کھڑے معائنہ کیا جا سکتا ہے اور دور دراز علاقوں میں باآسانی لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
سید سجاد مروجی نے بتایا کہ یہ کٹس بازار میں موجود پی سی آر کٹس کی بنسبت 30 فیصد سستی ہے کہ جس سے ملک کے زرمبادلہ کی مد میں کافی بچت ہو سکتی ہے۔
ایران کورونا وائرس کا فورا پتہ لگانے والی کٹ تیار کرنے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر کے کورونا کی تشخیصی کٹ کی ٹیکنالوجی کے حامل تین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
اس کٹ اور اس سے پہلے تیار ہونے والی کٹس کے درمیان یہ فرق ہے کہ یہ کٹ کم مراعات و سہولیات والے علاقوں میں بھی دستیاب ہوگی، اس کٹ کی پروڈکشن لائن سے کٹس کی تیاری کے لئے مہنگے آلات کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ یہ کہ دیگر کٹس کے مقابلے میں اسے تیار کرنے کے اخراجات میں تیس فیصد کمی آئے گی اور ساتھ ہی اس سے زیادہ تیزی سے کم وقت میں وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کا فوری پتہ لگانے کی کٹس کی پروڈکشن لائن شروع ہونے کے بعد جلد ہی اسے عام اسکریننگ پلان میں استعمال کیا جائے گا اور اس سے روزانہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد تقریبا چالیس ھزار سے بڑھ کر ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

Add comment


Security code
Refresh