متحدہ عرب امارات نے یھودی بستیوں کی تعمیر کی حمایت اور عرب لیگ کے فیصلوں کے منافی رویہ اختیار کر رکھا ہے: تحریک حماس
تحریک حماس نے مقبوضہ علاقوں میں یھودی بستیوں کی تعمیر کے کاموں میں مشغول ایک اسرائیلی وفد کی میزبانی کرنے کے ابو ظہبی کے اقدام کوعرب لیگ کے فیصلوں کے منافی اور صھیونی قبضہ جاری رہنے کے اقدامات کی حمایت قرار دیا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک " حماس " نے اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ غرب اردن میں یھودی بستیوں کی تعمیر سے مربوط کمیٹی کے سربراہ کی میزبانی اوراس کے ساتھ اقتصادی معاہدہ، غرب اردن میں یھودی کالونیوں کی تعمیر کی حقیقی معنی میں حمایت کے مترادف ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے فریب سے کام لیا ہے اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے موقع پر دعوی کیا تھا کہ یہ سمجھوتہ غرب اردن کے الحاق کے منصوبے کو متوقف کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔
ایک ہفتے قبل اسرائيلی جرائد نے خبر دی تھی کہ یھودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق زراعت اور پانی کو میٹھا بنانے سمیت سبھی معاملات کا جائزہ لینے کے مقصد سے ایک وفد متحدہ عرب امارات کے دورے پر گیا ہے۔
غرب اردن میں غیرقانونی صھیونی بستیوں کی تعمیر میں امارات کی معاونت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 151