www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

346a3
صھیونی اخباری ذرائع کے مطابق تل ابیب نے جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے مشرقی بیت المقدس میں ایک ھزار سے زيادہ نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں واقع مقبوضہ کالونی " گیوات ھاماتوس" میں نئے مکانات تعمیر کئے جائيں گے۔ یہ علاقہ 1967 کی جنگ کے بعد صھیونی حکومت کے قبضے میں آیا ہے۔
اسرائیل نے سنہ 2014 میں اسی علاقے میں 2600 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بڑے پیمانے پر عالمی مخالفت کے بعد منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔
ترکی کی نیوز ایجنسی شفق نے بھی خبر دی ہے کہ صھیونی حکومت جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے سے پہلے مقبوضہ علاقوں ميں ھزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں پر عمل درامد کی منظوری لینا چاہتی ہے۔
جوبائڈن کے بارے میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں نئی یھودی بستیوں کی تعمیر اور غرب اردن کے الحاق کے مخالف ہيں۔

Add comment


Security code
Refresh