www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی نے فرھنگی یلغار کے مقابلے کے لئے جدت پسندانہ کوششوں پر تاکید کی ہے۔

 حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے دفتر کی ویب سائیٹ کے مطابق رھبر انقلاب اسلامی نے جمھوری اسلامی ایران کی ثقافتی کونسل کے سربراہ اور اراکین سے خطاب کے دوران ملت ایران کے افکار اور نظریات کو مشخص شدہ ھدف کے تحت متاثر کرنے والی انٹرنیٹ پر موجود سینکڑوں آڈیو ویڈیو اور نثری مواد سے مقابلے کے لئے جدت عمل کو ثقافتی یلغار کے خلاف دانشمندانہ اقدامات پر مبنی قرار دیا ہے۔ آپ نے وزارت فرھنگ و ارشاد اسلامی اور ایرانی نشریاتی ادارے کو فرھنگی یلغار کے مقابلے پر تاکید کرتے ھوئے فرمایا کہ کتابوں کی تالیف اور نشر و اشاعت، کتابوں کا ترجمہ، پروڈکشن کی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ھوئے دلچسپ فلموں، مفید کمپیوٹر گیمز، پر تحرک کھیل اور کھلونوں کی پروڈکشن کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ثقافتی یلغار کے جدید عناصر کی شناخت ان کے ایران میں داخل ھونے سے پھلے ضروری ہے اور حملہ آور تھذیب و ثقافت کے سامنے انفعالی اور دفاعی رویہ اپنانا سب سے زیادہ برا اور نقصان دہ ہے۔
 رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز میں علمی اور سائنسی میدانوں میں مسلسل پیشرفت پر تاکید کرتےھوئے فرمایا کہ " ھم کر سکتے ہیں" نامی حقیقت ایرانی جوانوں کی روح میں موج زن ہے اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جسے علمی اور سائنسی چوٹیوں پر پھنچنے، مستند بننے اور جدید اسلامی تمدن کے حصول کے لئے استعمال کیا جانا چاھیے۔
 آپ نے فرمایا کہ یونیورسٹیوں کو کسی بھی قیمت پر سیاسی حربوں کی آماجگاہ نھیں بننا چاھیے کیونکہ اس سے علمی ترقی میں رکاوٹ پیدا ھوتی ہے۔
 رھبرانقلاب اسلامی نے فارسی زبان سے غفلت برتنے اور اس زبان کےخلاف سازشوں اور حملوں پر تشویش کا اظھار کرتےھوئے کھا کہ اعلی ثقافتی کونسل کو فارسی جیسی گھری اور خوبصورت زبان کو کمزور بنانے اور اس کے خلاف کی جانے والی کوششوں کا دانشمندانہ مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترویج اور اس کے استحکام کی سنجیدہ کوشش کرنی چاھیے۔
 رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اعلی ثقافتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری انسانی علوم میں تبدیلی لانے اور ان کی علمی اور فلسفی بنیادوں کی تدوین کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس کونسل کو روز مرہ کے مسائل جیسے طلاق ، مالی بدعنوانیوں اور جرائم کے بنیادی اسباب اور ان کے حل پر بھی توجہ کرنی چاھیے۔
 

Add comment


Security code
Refresh