دنیائے کتھولیک کے رھنما نے کھا کہ دنیا میں ایک ارب انسانوں کا بھوک میں مبتلاء ھونا شرم آور بات ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسین نے دنیا میں بھوک کے خلاف ایک خیراتی ادارے " کریٹاس " کی کمپین مھم کی مناسبت سے اپنے وڈیو پیغام میں کھا کہ آج دنیا میں ایک ارب انسان بھوک کا شکار ہیں اور یہ امر عالمی رسوائی اور شرم کی بات ہے۔
کتھولیک رھنما فرانسیس نے اپنے اس وڈیو پیغام میں مزید کھا کہ دنیا میں ایک ارب انسانوں کی بھوک کے حوالے سے لاتعلق نھیں رھا جاسکتا اور اس حوالے سے سب کو مل جل کرکام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا سے بھوک و افلاس کے خاتمے کیا جاسکے۔