www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے ایک معروف صحافی نے کھا ہے کہ ترک وزیراعظم نے عربوں میں اپنا مقام کھو دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق 2008 میں عراق کے دورے پر آئے ھوئے اس وقت کے امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینک کر عالمی شھرت حاصل کرنے والے معروف عراقی صحافی " منتظر الزیدی " نے مزید کھا کہ ترک وزیر اعظم پھلے فلسطین کے عوام کی بھر پور حمایت کیا کرتے تھے لیکن اب صرف چند مخصوص سیاسی گروھوں کی حمایت کرتے ہیں۔
عراق کے معروف صحافی " منتظرالزیدی " کہ جو ان دنوں ایک سیمینار میں شرکت کے لئے استنبول کے دورے پر ہیں صحافیوں سے گفتگو میں ترکی کے وزیراعظم کے مستقل پالیسی پر قائم نہ رھنے پر شدید تنقید کرتے ھوئے کھا کہ اردوغان نے ، عراق کے وزیراعظم " نوری مالکی " کے مقابلے میں مشترکہ محاذ تشکیل دے رکھا ہے۔
عراق کے اس معروف صحافی نے مزید کہ کہ انقراء کی حکومت شام کے بحران کے آغاز سے لے کر اب تک بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب و قطر کے ساتھ مل کر شام میں سرگرم دھشتگردوں کی بھر پور مدد و حمایت کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh