شام میں سعودی عرب کی سازشوں کی ناکامی کے نتیجے میں سعودی عرب کے انٹلیجنس چيف شدید افسردگي کا شکار ھوگئے ہیں اور اپنا علاج
کرانے کے لئے مراکش جاتے رھتے ہیں۔
ایران کے ایٹمی معاملے اور شام میں سعودی عرب کی ناکامی پر شاہ عبداللہ بھت زیادہ برھم ہیں، شاہ عبداللہ کی برھمی بھی بندر بن سلطان کی افسردگي کا ایک سبب ہے۔
واضح رھے کہ بندر بن سلطان کی نااھلی اور غلط تدبیروں کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں شاہ عبداللہ سے مطالبہ کیا تھا کہ بندر بن سلطان سے شام کے مسئلے کی ذمہ داری واپس لے لیں۔
سعودی عرب کے بندر بن سلطان مختلف ممالک جیسے شام، عراق، لبنان، یمن اور افغانستان و پاکستان نیز صومالیہ اور جھاں جھاں تکفیری دھشتگرد سرگرم عمل ہیں، دھشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔