www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ تھران غیر مشروط دعوت پر جنیوا ٹو مذاکرات میں شرکت کے لئے آمادہ ہے۔

وزیرخارجہ " محمدجواد ظریف " نے امریکی جریدے ٹائمز میگزین سے بات چیت کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام کے بحران کے حوالے سے جنیوا ٹو مذاکرات میں کسی پیشگی شرط کے بغیر اسلامی جمھوریہ ایران کو دعوت دی گئی تو تھران ان مذاکرات میں فغّال شرکت کرے گا۔
" محمد جواد ظریف" نے تاکید کی کہ اگر مغرب نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایران کو جنیوا ٹو مذاکرات میں شرکت کی دعوت نہ دے تو یہ مغربی ملکوں کے نقصان میں ھوگا، کیونکہ ایران کا یہ خیال ہے کہ شام میں جو حالات رونما ھورھے ہیں اس کا علاقے کے مستقل سے گھرا تعلق ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی مرتب ھوں گے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے اس انٹرویو میں مزید کھا کہ اگر امریکی کانگریس نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں تو پورا سمجھوتہ مسترد ھو جائے گا اورھم دباؤ میں مذاکرات کرنا پسند نھیں کرتے۔
انھوں نے کھا کہ اگر کانگریس کی جانب سے پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو اس سے مسائل کا حل نکالنے میں امریکہ کی سنجیدگی اور ناتوانی کا پتہ چل جائے گا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف" نے واضح کیا کہ اگر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگائی گئیں تو ھماری بھی پارلیمنٹ ہے اگر مذاکرات ناکام رھتے ہیں تو ھماری پارلیمنٹ بھی کئی قرارداد منظور کر سکتی ہے۔
واضح رھے کہ امریکا کے کچھ پارلیمانی رکن تھران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رھے ہیں جبکہ انھیں اوباما کی حکومت کی مخالفت کا سامنا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh