www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کی جامعۃ الازھر میں جید علماء کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ "یوسف قرضاوی" کو جامعۃ الازھر کی علماء کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔

ایران کی " ایسنا " نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی جامعۃ الازھر میں جید علماء کی کونسل کے سربراہ اور شیخ الازھر "احمد الطیب" نے اعلان کیا کہ مسلمان علماء کی عالمی یونین کے سربراہ " یوسف قرضاوی" کو مصر میں حالیہ واقعات کے حوالے سے موقف اپنائے جانے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کی وجہ سے جامعۃ الازھر کی علماء کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بعض ذرائع کا کھنا ہے کہ قرضاوی نے اس فیصلے سے پھلے ھی اس کونسل سے استعفی دے دیا تھا اور تاکید کی تھی کہ ان کو اس منصب کی ضرورت نھیں ہے۔
یادرھے کہ مصر کے صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد قرضاوی نے مصر کے نئے حکمرانوں پر شدید قسم کی تنقید کی تھی اور مصر کے موجودہ حکمرانوں کی پیروی کو حرام قرار دیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh