www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں جنوبی افریقہ کے عظیم رھنما " نلسن منڈیلا " کو خراج عقیدت پیش کرنے

 کے لئے فلسطینیوں کی جانب سے منعقدہ مراسم پر حملہ کردیا۔
 ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے ان مراسم میں موجود کئی فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
 فلسطینیوں نے جنوبی افریقہ کے عظیم لیڈر " نلسن منڈیلا " کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مراسم میں نسل پرست غاصب صھیونی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور وحشیانہ اقدامات کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے اور ملت فلسطین کے حقوق پر تاکید کی۔
 یاد رھے کہ جنوبی افریقہ کے آنجھانی رھنما نلسن منڈیلا نے اپنے ملک میں آزادی کے جدوجھد کے دوران فلسطین کی مظلوم قوم کے دفاع پر بارھا تاکید کی تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh