لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ھندوستان کے سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتہ کی صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔
اس رپورٹ میں ھندوستانی فوج کے جوابی حملے کی خبر دی گئی ہے تاہم مبینہ طور پر پاکستانی گولہ باری میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔
ھندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147