آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجوں کے درمیان قرہ باغ کے مختلف محاذوں پر لڑائی پھر شدت اختیار کرگئی ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ آغدرہ، اغدام اور خوجاوند سیکٹروں پر آرمینیا کی فوجوں کی ساتھ پچھلے چوبیس گھنٹے سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق مذکورہ سیکٹروں پر جاری لڑائیوں میں آرمینیا کی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع نے قرہ باغ کے شہر لاچین کے قریب واقع آذر بائیجان کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کی فوٹیج جاری کی ہیں۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے معاملے پر ستائیس ستمبر سے باضابطہ جنگ جاری ہے اور ایران و روس سمیت مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششیں تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ میں شدت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 150