فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

731a8
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد مارے گئے۔
کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے فرسٹ سیکورٹی زون میں یہ مقناطیسی بم کا دھماکہ، ہفتے کے روز ایک کار میں ہوا۔
افغانستان کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معروف ٹی وی اینکر بھی شامل ہے۔
ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت بعض علاقوں میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ بعض دھماکوں کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔
یہ حملے ایسے حالات میں انجام پا رہے ہیں کہ قطر میں جاری طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh