فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

799a9
یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک بڑی کامیابی کی خبردی ہے۔
یمن کی عوامی فورسز سے وابستہ ذرائع نے صوبہ مارب میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک بڑی کامیابی کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے علاقے "مدغل الجدعان" ميں یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کے خلاف 72 گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک آپریشن کے دوران " الجوہ" نامی ایک قصبے کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ الجوہ کی آزادی کے بعد اس علاقے میں فوجی اہمیت کے حامل چار دیگر مقامات پر بھی یمن کے عوامی دستوں نے کنٹرول حاصل کرلیا۔
یمن کے فوجی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے نتیجے میں سعودی نواز منصور ہادی کے فوجیوں کی سپلائی لائن منقطع ہو گئی ہے اور اس علاقے میں واقع ایک اہم فوجی اڈہ "ماس" مکمل طور سے فوج کنٹرول میں آگیا ہے۔
یمن کی عوامی فورسز نے "ماس" فوجی بیس پر موجود سعودی عرب کے توپخانے اور میزائل لانچر سمیت بھاری ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہيں۔
کہا جارہا ہے کہ اس کارروائی میں سعودی جنگی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh