فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

753a7
عراق کے صوبے کربلا کے قبائلی سرداروں نے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہانے جنوبی عراق میں سعودی عرب کے سامراجی منصوبے پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے کربلا کے قبائلی سرداروں اور مختلف شخصیات نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ زرعی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ ایک سامراجی منصوبہ ہے اور جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں اس طرح کی سرمایہ کاری کے بہانے سعودی کمپنیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
عراق کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے واضح کیا ہے کہ ملک میں سعودی عرب کے اس قسم کے منصوبے کو عملی نہیں ہونے دیا جائے گا اور وہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے زرعی و آبی کمیشن کے نائب سربراہ بھی اس منصوبے کو خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh