پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رھنما اور سابق وفاقی وزیر ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زھری نے نواز شریف کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے گروہ کے ساتھ رہوں۔
انھوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں جو بھی امن ہے وہ فوج کی بدولت ہے اور فوج کے خلاف میں کچھ بھی نہیں سن سکتا۔ بعد ازاں مسلم نون کے ایک اور سینیئر رھنما بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زھری نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا آج سے نواز شریف کی کھل کر مخالف کریں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے مفادات کے لئے ہمیں استعمال کیا اب ہم نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زھری کے پارٹی چھوڑ جانے سے مسلم نون کی ملک گیر پوزیشن بری طرح متاثر ہوگی جبکہ حمکران تحریک انصاف کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔
مسلم لیگ نون کو بڑا جھٹکا، عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زھری نے پارٹی چھوڑی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 157