فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801b0
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے کامیاب دورہ ونزوئیلا کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ونزوئیلا کے اعلی حکام منجملہ صدر مادرو سے ملاقات میں باہمی تعلقات کی توسیع اور استحکام پر زور دیا گیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کی صبح کاراکاس میں ونزوئیلا کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کا اپنے ٹویٹر پیج پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے لکھا ہے کہ ہم نے ونزوئیلا میں صدر نیکولس مادورو ، نائب صدر ڈلسی روڈریگرز ، وزیرخارجہ خورخے آریزا اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے ساموئل رابینسن ادارے میں مغربی ملکوں کی پالیسیوں اور ٹیکٹک کے بارے میں ایک تقریر بھی کی۔ایران کے وزیر خارجہ ، لاطینی امریکہ کے تین ممالک ، کیوبا ، بولیویہ اور ونزوئیلا کے سلسلہ وار دورے میں بدھ کو پہلے کاراکاس پہنچے جہاں ونزوئیلا کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
جواد ظریف نے جمعرات کو ونزوئیلا کے وزیر خارجہ خورخے آریزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کے صدر نیکو لس مادورو کا تختہ الٹنے کے امریکی کارزار میں ان کی استقامت کو سراہا اور کہا کہ مغرب کی ھژمونی وہیکڑی کا دور ختم ہو چکا ہے ۔
اس پریس کانفرنس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ، ونزوئیلا کے صدر سے ملاقات کے لئے روانہ ہوئے جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
وزیرخارجہ جواد ظریف نے کاراکاس میں اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ونزوئیلا کے ٹی وی چینل تلہ سور کو تفصیلی انٹرویو دیا اور اپنے دورے ، امریکہ کے صدارتی انتخابات ، ایران ونزوئیلا کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرشھید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں مختلف سوالوں کے جوابات دیئے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ونزوئیلا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کیوبا کےاعلی حکام سے ملاقات کے لئے جمعے کو اس ملک کے دارالحکومت ھاوانا پہنچ گئے ۔

Add comment


Security code
Refresh