فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

53904
ھندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔
ھندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 579 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ھزار 610 ہو گئی ہے۔
ھندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ھزار 399 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 لاکھ 63 ھزار608 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 55 ھزار 722 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 75 لاکھ 50 ھزار 273 ہوگئی ہے ۔
واضح رھے کہ ھندوستان میں نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ھندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18 اکتوبر کوساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح فی 10 لاکھ پر 68 ھزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ کورونانمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh