فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

54306
امریکی صدر کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی جان بولٹن نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں ٹرمپ عزت سے اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے، جان بولٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ صرف دھاندلی کی صورت میں ہی وہ انتخابات ہارسکتے ہیں، انتہائی تشویشناک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بغیر دھاندلی کے بھی انتخابات ہار سکتے ہیں۔
جان بولٹن کا کہنا تھا کہ " اجازت دیں تو میں کھل کر بات کروں، ٹرمپ اگرہار گیا تو عزت کے ساتھ اقتدار سے نہیں ہٹے گا۔"
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر اب تک کئی بار اس سوال کے جواب میں کہ انتخابات میں ہارنے کی صورت میں وہ پرامن طور پر اقتدار جو بائیڈن کو منتقل کردیں گے؟ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اپنے ہارنے کی بات کرچکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh