عراق کے الانبار صوبے میں سرحدی محافظوں نے شام کے مسلح افراد کے استعمال میں آنے والی تین سرنگوں کا انکشاف کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح دھشتگرد ان سرنگوں کو ھتھیاروں اور ایندھن کی منتقلی کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔
عراق کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ان میں سے ایک سرنگ کا لمبائی 300 میٹر تک کی بھی تھی اور یہ سرنگیں شام کی سرحد تک جاتی ہیں اور دونوں طرف سے استعمال ھوتی رھی ہیں اور دھشتگردوں نے صحرائی علاقہ ھونے کی بنا پر ان سرنگوں کو آسانی کے ساتھ کھود لیا۔
بھر حال اس عراقی عھدیدار نے مزید کھا کہ ان سرنگوں کے انکشاف کے بعد عراقی سرحدی سیکورٹی اھل کاروں نے اس پورے علاقے میں سیکورٹی ھائی الرٹ کردی ہے۔