www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کی بحریہ کے کمانڈروں نے کھا ہے کہ ایرانی بحریہ کی کارکردگي اور رکھ رکھاؤ سے پتہ چلتا ہے کہ پابندیوں سے ایران پر

 کوئي اثر نھیں پڑا ہے۔
 ھندوستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شیکھر سنھا نے آج ممبئي بندرگاہ میں ایرانی بحریہ کے جھازوں کا معائنہ کرنے کے بعد کھا کہ ایرانی بحریہ کی آمادگي، آپریشنل توانائيوں اور رکھ رکھاؤ کو دیکھ کر یہ کھا جاسکتا ہے کہ ایران پر پابندیوں کا کوئي اثر نھیں پڑا ہے۔
 ھندوستانی بحریہ میں انڈر واٹر فلیٹ کے سربراہ ایس آر کپور نے ایرانی آبدوز یونس کو دیکھ کر بھت تعجب کا اظھار کیا اور پابندیوں کے باوجود اس کی اچھی نگھداشت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراھا۔
 قابل ذکرہے کہ ایرانی بحریہ کا ایک فلیٹ، جس میں یونس آبدوز، البرز ڈسٹرائر اور لاجسیٹیک جھاز بندر عباس شامل ہیں، ھندوستان کے دورے پر ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh