www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے دار الحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں آج صبح پے در پے ھونے والے ۹ دھماکوں میں ۱۶۱ افراد شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی"این" نے فوری خبر کے عنوان سے اطلاع دی ہے کہ آج صبح بروز اتوار بغداد کے ۸ مختلف علاقوں میں ۹ بم دھماکے ھوئے ہیں۔
عراق کے دار الحکومت میں ایک ھی دن ۸ جگھوں پر ھونے والے ۹ بھیانک دھماکوں میں ۱۶۱ افراد خاک و خوں میں غلطاں ھوئے ہیں کہ جن میں سے ۴۱ افراد کے شھید ھونے جبکہ ۱۲۰ افراد کے زخمی ھونے کی اطلاع ملی ہے۔
فرانس کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ شھید اور زخمی ھونے والے تمام افراد مذھب تشیع سے تعلق رکھتے تھے۔
پے در پے ھونے والے دھماکوں کے فورا بعد حفاظتی دستوں نے حادثات کی جگھوں پر پھنچ کر زخمیوں کو ھسپتالوں میں منتقل کیا۔
طبی معائنہ کاروں نے بتایا ہے کہ مزید جانی نقصانات کا احتمال پایا جاتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh