www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

افغانستان سے موصولہ خبروں کے مطابق صوبہ غزنی میں خوفناک بم دھما کہ سنا گیا ہے۔

پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کھا ہے کہ یہ بم دھماکہ آج شام ھوا جس میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ھوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ھلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاھر کیا جا رھا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔
اس سے پھلے آج صوبے نیمروز کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ کیا جس پر افغان حکام و عوام نے شدید ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے اس حملے کو افغانستان کے قومی اقتدار و آزادی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا۔
دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ نے مشرقی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے دو ٹینک تباہ کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ان ٹینکوں کو صوبے ننگرھار کے صدر مقام جلال آباد میں اس ٹرک کو دھماکے سے اڑاتے ھوئے تباہ کیا گیا کہ جس کے ذریعے ان ٹینکوں کو منتقل کیا جارھا تھا۔
ادھر صوبے کنڑ میں بھی ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صوبے کاپیسا میں طالبان نے افغان پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اھلکار ھلاک اور دو دیگر زخمی ھوئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh