www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تین وزارت خانوں ، سینٹل بینک اور ایران کی جوھری توانائی کی تنظیم کے حکام کی

شرکت کے ساتھ ویانا میں ماھرین کی سطح کے جوھری مذاکرات کی خبر دی ہے۔
 ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے اعلان کیا کہ ایران کے تین وزارت خانوں ، پیٹرولیم ، صنعت وتجارت ، اور ھاؤسنگ اور اسی طرح سینٹرل بینک اور ایران کی جوھری توانائی کی تنظیم کے ماھرین 30 اور 31 اکتوبر کو گروپ پانچ جمع ایک کے ماھرین کی کمیٹیوں کے ساتھ ھونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
 ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ویانا میں جوھری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کے ساتھ اپنی کل ھونے والی ملاقات کے بارے میں کھا کہ اس ملاقات کا محور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے نئے رحجان کی وضاحت کرنا ہے۔
یاد رھے کہ عباس عراقچی کل بروز پیر ویانا میں آئی اے ای اے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh