لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ھو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے کمشنر نے
اپنی ھفتہ وار رپورٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا 13 ھزار شامی پناہ گزینوں نے رواں ھفتے اس ادارے میں امداد کی درخوست دی ہے اور لبنان میں پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی اس سے پھلے شامی پناہ گزینوں کی مشکلات اور مسائل کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا تھا کہ لبنان کی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی توانائی نھیں رکھتی۔
لبنانی حکومت کے مطابق ابھی تک تقریبا 15 لاکھ شامی اور فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سر زمین میں داخل ھو چکے ہیں۔