لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں شیعیوں اور سنیوں کے درمیان تصادم نھیں ھو گا۔
مصر کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے رکن علی المقدار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے لبنان میں شیعیوں اور سنیوں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کے لئے بعض گروھوں کی فتنہ انگیز سازشوں کی بابت خبر دار کرتے ھوئے کھا کہ جو بھی مسلمانوں کے درمیان فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رھے ہیں ان کو جان لینا چاھئے کہ حزب اللہ ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی، کیونکہ فتنہ انگیزی سے لبنان کی نابودی کا خطرہ ہے۔
انھوں نے کھا کہ صھیونیسم جدید طریقوں سے ملک میں فتنہ کھڑا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انھوں نے کھا کہ لبنانی عوام بھی فتنہ اور فساد کے مخالف ہیں اور وہ خود بھی با آسانی ان تمام فتنہ و فساد پر غلبہ حاصل کر لے گی۔