www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کھا ہےکہ یورینیم کی افزودگي،

ایران کا مسّلمہ حق ہے۔
علاالدین بروجردی نے تھران میں ایک نشست میں کھا کہ مغربی ملکوں نے فردو ایٹمی سائیٹ کے بند کرنے کی شرط لگائي ہے لیکن یہ سائيٹ ھماری ریڈ لائين اور اسے ھرگز بند نھيں کیا جائے گا اور اگر صھیونی حکومت کوئي حماقت کرنا چاھے تو وہ کامیاب نھیں ھوسکتی کیونکہ اس سائیٹ پر حملے نھیں کئے جاسکتے۔
علاالدین بروجردی نے کھا کہ مغرب کو ملت ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کر لینے چاھئیں اور ایران اپنے تحقیقاتی اور علمی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی اجازت کا منتظر نھیں رھے گا۔
انھوں نے کھا چونکہ ایران این پی ٹی معاھدے کا رکن ہے لھذا مغرب کو ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنا چاھئیں۔
علاءالدین بروجردی نے کھا کہ صھیونی حکومت میں اتنی توانائي نھیں ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرسکے۔ انھوں نے تھران کے تحقیقاتی ایٹمی ری ایکٹر کے تعلق سے مغربی ملکوں کی وعدہ خلافی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس ری ایکٹر سے آٹھ لاکھ کینسر کے مریضوں کےلئے دوائيں تیار کی جاتی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ مغربی وعدہ خلافی کے بعد ایرانی ماھرین نے اپنی توانائيوں سے ایک بار پھر مغرب سمیت سب کو حیران کردیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh