مغربی ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد ایران کے بارے میں امریکہ
اور اسرائيل کے درمیان اختلاافت نمایاں ھوگئے ہیں۔
اٹلی میں امریکی وزیر خارجہ اور اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاھو کے درمیان ملاقات ھوئی نیتن یاھو نے کھا کہ ایران کو ایٹمی ھتھیار بنانے کی اجازت نھیں دینی چاھیے ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے کے لئے سنٹری فیوج نھیں ھونی چاھییں۔
جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کھا کہ ایران کے جوھری معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا سب کے حق میں بھتر ھو گا ایران کے جوھری پروگرام کے مسئلے میں سفارت کاری سب کے حق میں بھتر آپشن ہے لیکن اس کے لیئے ایران کو اپنے جوھری پروگرام کو خطے اور دنیا کے لیئے پُر امن ثابت کرنا ھو گا۔