www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران کے صوبہ گلستان کے شھر "نگین شھر" کے امام جمعہ اور "پورجان" کے حوزہ علمیہ محمدیہ کے پرنسپل نے

حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا: حضرت علی بن ابی طالب بیشک خلیفہ برحق اور جانشین رسول خدا(ص) ہیں۔
الحاج ابوبکر خوجملی نے فضائل امیر المومنین علی (ع) کے بارے میں گفتگو کرتے ھوئے کھا: جیسا کہ ھم جانتے ہیں کہ حضرت علی کرم اللہ وجھہ بزرگ صحابہ میں سے ہیں اور رسول اسلام (ص) کے نزدیک خاص طور پر مورد توجہ واقع رھے ہیں۔ آپ بھت عظیم فضائل کے مالک ہیں جن میں سے بعض کی طرف یھاں پر اشارہ کرتے ہیں:
حوزہ علمیہ محمدیہ کے پرنسیپل نے واضح طور پر بیان کیا: حضرت علی(ع) کی سب سے واضح خصوصیت یہ ہے کہ آپ اھلبیت(ع) اور خاندان نبی اکرم (ص) میں شامل ہیں اور خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ " اے پیغمبر (ص) اپنی امت سے کھو کہ میں اپنے قرابتداروں کی محبت کے سوا تم سے کوئی اجر رسالت نھیں مانگتا"۔
انھوں نے کھا: حضرت علی کرم اللہ وجھہ حضرت رسول خدا(ص) کے نزدیک ترین رشتہ داروں میں سے ہیں کہ جن کی محبت تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور اھلسنت بھی آپ کی محبت کو اپنے اوپر واجب سمجھتے ہیں اور عقیدہ رکھتے ہیں کہ اھلبیت سے محبت اور دوستی کشتی نوح اور کشتی نجات کے مانند ہے لھذا جس نے ان سے محبت رکھی خداوند عالم اس کو روز محشر نجات عطا کرے گا۔
نگین شھر کے برادارن اھلسنت کے امام جمعہ نے مزید کھا: حضرت علی ابن ابی طالب کے فضائل کو بیان کرتے ھوئے رسول خدا(ص) کی اس حدیث کی طرف بھی اشارہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ نے فرمایا: "انا دارالحکمه و علی بابها" میں حکمت کا شھر ھوں اور علی اس کے دروازہ ہیں نیز آپ پھلے وہ شخص ہیں جنھوں نے رسول اسلام (ص) پر ایمان لایا اور حضرت علی کی ایک فضیلت یہ ہے کہ آپ کو جنت کی بشارت دی گئی تھی۔
جناب خوجملی نے حضرت علی (ع) کے خلیفہ برحق اور جانشین رسول (ص) ھونے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا: حضرت علی کے فضائل میں سے ایک فضیلت یہ ہے کہ آپ فاتح خیبر ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ فتح خیبر مسلمانوں کے لیے ایک معضل بن گیا تھا رسول خدا(ص) نے کئی مسلمانوں کو سردار لشکر بنا کر بھیجا اور پرچم ان کے ھاتھ میں دیا لیکن ان میں سے کوئی خیبر کو فتح نہ کر پایا۔ بالآخرہ رسول خدا(ص) نے فرمایا کہ میں کل یہ پرچم اس کے ھاتھوں میں دوں گا جس کے ھاتھوں کے ذریعے خدا قلعہ خیبر کو فتح کرے گا اور خدا اس کو دوست رکھتا ھو گا۔ اس رات سب اس سوچ بچار میں تھے کہ آخر وہ کون ھو گا جسے کل رسول خدا (ص) پرچم دیں گے؟ دوسرے دن رسول خدا(ص) نے حضرت علی کو بلوایا کھا گیا کہ آپ آشوب چشم میں مبتلا ہیں۔ رسول خدا (ص) نے کسی کو بھیج کر حضرت علی کو بلوایا اس کے بعد رسول اسلام(ص) نے اپنے مبارک وجود اور مستجاب الدعوہ زبان سے حضرت علی کی آنکھوں کے لیے دعا کی تو ان کی آنکھیں شفایاب ھو گئیں اس کے بعد پرچم آپ کے ھاتھ میں دیا اور آخر کار خیبر حضرت علی کرم اللہ وجھہ کے ھاتھوں فتح ھوا۔
اھلسنت کے عالم دین نے آخر میں کھا: حضرت علی کے فضائل بے شمار ہیں کہ ھم اس مختصر فرصت میں انھیں نھیں گنوا سکتے۔ لیکن آپ کی ایک آشکار فضیلت یہ ہے کہ آپ کو ماہ مبارک رمضان میں شھادت نصیب ھوئی لھذا یہ کھا جا سکتا ہے کہ تمام نیکیاں آپ کے وجود میں جمع ہیں اور مجھے امید ہے کہ ھم اھل سنت اور اھل تشیع سب آپ کو اسوہ حسنہ قرار دے کر آپ کے طریقہ کار پر چلیں اور اپنی زندگی میں آپ کے اخلاقی فضائل، سادہ زیستی اور عفو و درگذر کو مد نظر رکھیں اور انھیں اپنی عملی زندگی میں جگہ دیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh