www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اخضر ابراھیمی نے شام کے بحران کے حوالے جنیوا ٹو

 عالمی اجلاس میں اسلامی جمھوریہ ایران کی موجودگی کوضروری و مفید قرار دیا ہے۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری کے خصوصی نمائندے اخضر ابراھیمی کہ جو ایران کے دورے پر ہیں آج شام تھران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کھا کہ جنیوا ٹو اجلاس میں ایران کی شرکت منطقی و ضروری و مفید ہے اور سب کی نگاھیں اس اجلاس میں ایران کی شرکت پر لگی ھوئی ہیں۔
 اس مشترکہ پریس کانفرنس میں اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کھا کہ اگر اسلامی جمھوریہ ایران کو جنیوا ٹو اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی تو ایران ، مذاکرات کے ذریعے سیاسی راہ حل کے حصول کے لئے شام کے عوام کی مدد کے لئے پر عزم ہے اور حتمی طور پر اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وضاحت کی کہ شام کی مدد کے لئے ایران کا مقصد و ھدف انسانی و اسلامی اور علاقائی و قومی مفادات کی بنیاد کے نظریے پر ہے کیونکہ اسلامی جمھوریہ ایران کے مفادات کا تقاضا ہے کہ علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری اور فرقہ وارانہ جنگ و انتھا پسندی کی روک تھام کے لئے کوشش کرے۔
 

Add comment


Security code
Refresh