www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے دارالحکومت دمشق میں 21 اگست کو دھشت گردوں کی طرف سے کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کے بعد

شام اور امریکہ کے مابین جنگ کا نقارہ بجنے کے قریب ھی تھا۔لیکن اب بظاھر موجود نھیں ہے۔ کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کے بعد اپنا رستہ بدل کر شام کے قرب میں آکر رکنے والا نمیٹز ایک دھشت کی علامت ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام میں امریکی کاروائی کا امکان کم ھونے کے بعد امریکا نے اپنے اس انتھائی مھنگے طیارہ بردار جھاز" نمیٹز " کا اپنے اتحادیوں کی تربیت کیلیے استعمال شروع کیا اور اب اس کو شام کے قریبی ساحلوں سے واپس بلانے کی تیاری ہے۔
امریکی بحریہ اس نوعیت کے دس طیارہ بردار رکھتی ہے جن میں سے ھر ایک کی عمومی قیمت ساڑھے چار ارب ڈالر ہے۔تاھم ان کی مخصوص صلاحیتوں میں اضافے سے قیمت دوگنا تک ھو سکتی ہے۔
امریکی بحریہ کے ذرائع کے مطابق اس طاقتور ترین طیارہ بردار کے روز مرہ کے اخراجات بھی غیر معمولی ہیں۔ایک ھفتے کے دوران صرف معمول کے آپریشنز پر 25 ملین ڈالر اخراجات اٹھتے ہیں اور اس پر موجود طیاروں کی جنگی ضروریات کیلیے پرواز بھرنے کے دوران یہ اخراجات ایک ھفتے کے دوران 40 ملین ڈالر ھو جاتے ہیں۔
شام میں کسی کارروائی کے بغیر واپس جانے کیلیے کھلے سمندروں میں اترنے کیلیے تیار امریکی "نمیٹش" کے یہ ورچوِیلز دلچسپ اور معلومات افزا ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh