www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لبنان کے صدر نے صھیونی حکومت کو عالمی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔لبنان کے صدر میشل سلیمان نے آج لبنان کے

 دارالحکومت بیروت میں ایک تقریب میں علاقے میں صھیونی حکومت کی پالیسیوں کو اختلافات کا باعث اور اس حکومت کو عالمی امن و سلامتی کے لئے بھت بڑا خطرہ قرار اور کھا کہ علاقائی تبدیلیوں اور انتھا پسند گروھوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ھوئے ، اس قسم کی پالیسیوں کا جاری رھنا دنیا کے لئے خطرے کا باعث ہے۔
لبنان کے صدر میشل سلیمان نے مقبوضہ فلسطین کی سے زمینوں میں صھیونی حکومت کی معاندانہ پالیسیوں کے جاری رھنے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ان پالیسیوں کا تسلسل علاقے میں نسل پرستی کے اضافے پر منتج ھورھا ہے۔
لبنان کے صدر نے اسی طرح لبنان میں تمام مذاھب و قبائل کے درمیان پرامن بقائے باھمی کے تحفظ پر تاکید کی اور کھا کہ ملت لبنان کو مضبوط حکومت کی تشکیل کے لئے باھمی گفتگو کی ضرورت ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh