www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان میں اس ملک کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بی جے پی کے وزارت عظمی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کی

 جانب سے محتلف شھروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جھاں کل انھوں نے اپی تقریر میں کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی پر کڑی تنقید کی اور ان کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انھوں نے مظفرنگر کے فسادات سے متاثرہ بعض لوگوں سے آئی ایس آئی کے رابطے کا دعوی کرتے ھوئے ان فسادات میں اپنے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کے ملوث ھونے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
جس کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے رھنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شرو‏ع ھوگیا ہے۔البتہ راھل گاندھی کے اس بیان پر مسلمان رھنماؤں نے بھی افسوس کا اظھار کیا ہے۔
دوسری جانب ھندوستان کے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے کھا ہے کہ وزارت عظمی کے عھدے کیلئے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی اگر اپنے مواقف تبدیل کرتے ہیں تو وہ آئندہ انتخابات میں ان کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انھوں نے ایک بیان میں کھا ہے کہ جب تک نریندر مودی خود کو نھیں بدلیں گے اس وقت تک مسلمان انھیں اپنا ووٹ نھیں دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ھندوستان میں آئندہ سال عام انتخابات ھونے والے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh